اسلامک وظائف کا انسائکلوپیڈیا اکابرین کی نظر میں



اعلانات


مجھے مشرق وسطیٰ ، بر اعظم افریقہ اور یورپ سمیت دیگر کئی ممالک جا کر وہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا موقعہ ملا۔ان ممالک خصوصاًافریقی ممالک کے لوگ صحیح معنوں میں معصوم اور مظلوم ہیں۔ جادو عام ہونے کے وجہ سے ان لوگوں کے روحانی مسائل دوسرے ممالک کے لوگوں سے زیادہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں با عمل عاملین کی حقیقی معنوں میں ضرورت ہے۔ان افریقی ممالک کے بہت سے لوگ مجھ سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور مجھے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ رکھتے ہیں اور مجھے ان کے مسائل حل کر کے دلی اطمینان حاصل ہوتا ہے ۔ یہ ویب سائٹ ایسے ہی لوگوں کی رہنمائی اور روحانی مسائل کے جلد حصول کی ایک کاوش ہے۔فی الوقت یہ ویب سائٹ اردو زبان میں پیش کی جا رہی ہے۔ان شا ءاللہ جلد یہ ویب سائٹ بیک وقت اردو اور انگریی زبان میں دستیاب ہوگی۔ آپ کی آرا ہمیں اس کاوش کو بھرپور سودمند بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گی اور ہماری آپ سے یہی التماس ہوگی کہ آپ اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیں تاکہ اس کے ثمرات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر بنایا جا سکے۔ آپ اپنی آرا ،تجاویز اور مسائل براہ راست سید مزمل حسین نقشبندی سے بیان کر سکتے ہیں۔